پنجاب میں تعلیم کے مواقع بڑھانے کے لیے 13 نئے کالجز قائم کیے جائیں گے

01:59 PM, 14 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے 13 نئے کالجز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے کالجز صوبے کے مختلف شہروں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم تک آسان رسائی حاصل ہو۔

نئے کالجز لاہور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، جڑانوالہ اور حافظ آباد میں بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، پتوکی، میلسی، بہاولپور، رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب میں بھی نئے کالجز قائم کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں تعلیم کے شعبے میں معیار بہتر بنانا اور طلبہ کے لیے مواقع بڑھانا ہے، تاکہ صوبے کے ہر علاقے کے طلبہ معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔

مزیدخبریں