اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق نے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لیے ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کے طور پر کام کرے گی، جبکہ نجی شعبے کو معیشت میں اہم کردار حاصل ہے۔ وزیر نے برآمدات پر مبنی ترقی اور ماحول دوست معاشی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔