لاہور:پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ دھند کی شدت کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جبکہ سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال اور مناسب فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
09:10 AM, 14 Jan, 2026