کراچی: ریڈ زون میں پولیس کا لاٹھی چارج ، جماعت اسلامی کا مارچ روک دیا گیا، متعدد گرفتار

07:55 PM, 14 Feb, 2026

کراچی : کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم نے شہر کے مرکزی علاقے کو مفلوج کر دیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
     سندھ اسمبلی کے اطراف کی سڑکیں شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کے ٹرک اور ساؤنڈ سسٹم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
 مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کارکنوں کی جانب سے حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جبکہ پولیس حکام کا موقف ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔علاقے میں ابھی بھی کشیدگی برقرار ہے، ٹریفک کی روانی معطل ہے اور ایمبولینسوں کو راستہ نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں