پاک بھارت ٹاکرا: "کوئی کتنا بھی کہہ لے یہ نارمل میچ نہیں"، بھارتی کپتان سوریا کمار 

05:38 PM, 14 Feb, 2026

کولمبو: روایتی حریفوں کے درمیان بڑے مقابلے سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ دیگر میچوں سے مختلف ہوتا ہے۔ میچ کے بعد مصافحہ (فتح) سے متعلق سوال پر سوریا کمار نے شگفتہ انداز اپنایا اور کہا کہ "ہینڈ شیک کے لیے ابھی 24 گھنٹے انتظار کریں، ابھی کھانا کھائیں، سو جائیں اور کل دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔"
بھارتی کپتان نے پاکستانی سپنرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا اسپن اٹیک مضبوط ہے، تاہم بھارتی ٹیم کے پاس پاکستانی بولنگ کے خلاف مکمل پلاننگ موجود ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو کولمبو میں دو میچز پہلے کھیلنے کی وجہ سے حالات کا بہتر اندازہ ہے اور انہیں اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
سوریا کمار نے تصدیق کی کہ ابھیشیک شرما مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔ پچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔سوریا کمار یادیو نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ یہ ایک عام میچ ہے، ان کا کہنا تھا کہ "کوئی کتنا بھی بول لے کہ پاک بھارت میچ نارمل ہے، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، اس میچ کی اپنی اہمیت ہے۔

مزیدخبریں