سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، فی تولہ 7 ہزار روپے مہنگا

03:48 PM, 14 Feb, 2026

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہو کر یہ 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 5042 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں