پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے 'علاقہ غیر' سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گردوں کو جکڑ لیا

12:27 PM, 14 Feb, 2026

لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی لہر کو ناکام بنا دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ماہ کے دوران کیے گئے 286 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 26 خطرناک دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق "علاقہ غیر" سے بتایا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر ان علاقوں میں کی گئیں جہاں دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی اطلاع تھی۔  سرحدی و دور افتادہ علاقے: میاںوالی، بھکر، خوشاب، چکوال اور راجن پور۔
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں تخریبی مواد برآمد ہوا ہے، جس میں شامل ہیں۔ 
    بارودی مواد اور 3 آئی ای ڈی (IED) بم۔

    19 ڈیٹونیٹرز اور 34 فٹ حفاظتی فیوز وائر۔

    ممنوعہ لٹریچر، پمفلٹس اور نقدی۔

شناخت اور تخریبی منصوبہ بندی

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ اور یاسر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ صوبے کی اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کو نشا

مزیدخبریں