فلسطین میں عبوری حکومت اور مستقل جنگ بندی پر اہم اجلاس

11:56 AM, 14 Feb, 2026

غزہ: غزہ میں مجوزہ امن بورڈ کے اجلاس سے قبل حماس نے عالمی امن فورس کے کردار کے حوالے سے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔ تنظیم نے زور دیا کہ بین الاقوامی فورس کا کام صرف فریقین کے درمیان حفاظتی لائن قائم کرنا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہونا چاہیے، جبکہ فلسطین کے اندرونی سیاسی یا سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت غیرقابل قبول ہوگی۔

حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے کہا کہ اگر غیر ملکی اہلکار داخلی امور میں مداخلت کریں گے تو عوام انہیں قابض فوج کا متبادل سمجھیں گے۔

ادھر دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف 19 فروری کو امن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے، اور عالمی فورس کے محض حفاظتی کردار پر کوئی اعتراض نہیں۔

اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت کے قیام، حماس کے کردار، مستقل جنگ بندی اور بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی جیسے اہم موضوعات پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں