این اے 256 خضدار ضمنی انتخاب: پولنگ 5 اپریل کو ہوگی

11:15 AM, 14 Feb, 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 256 خضدار میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ کا دن 5 اپریل، اتوار مقرر کیا گیا ہے۔ یہ نشست سابق رکن اختر مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے حوالے سے پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری کیا جائے گا، اور امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 20 سے 24 فروری کے درمیان جمع کرا سکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 4 مارچ تک مکمل ہوگا۔ امیدواروں کے خلاف اپیلیں 9 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، اور ان پر فیصلے 16 مارچ تک جاری کیے جائیں گے۔

نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 16 مارچ کو جاری ہوگی، اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔

مزیدخبریں