کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیسویں مقابلے میں عمان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں جاری ہے۔
عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے بتایا کہ وکٹ نئی ہونے کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنا زیادہ مناسب سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم گزشتہ دو میچز میں بیٹنگ کے شعبے میں کمزور رہی، اس لیے اس بار بیٹنگ پر خاص توجہ دی جائے گی۔
آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر نے کہا کہ ٹیم اصل میں پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھی، لیکن کپتان پال اسٹرلنگ کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔
آئرلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں: پال اسٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔