اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون پر طارق رحمان سے بات چیت کی اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی حالیہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
بات چیت کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے بنگلا دیش کے ساتھ مضبوط اور قریبی روابط چاہتا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی خودمختاری اور باہمی احترام کا پورا خیال رکھا جائے گا۔