پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ بھر میں منفی رجحان جاری

10:40 AM, 14 Feb, 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مندی کا رجحان نمایاں رہا۔ 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 4,525 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور ہفتے کے اختتام پر یہ 179,603 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران انڈیکس کی اتار چڑھاؤ کی حد 7,413 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 178,237 پوائنٹس تک گِری۔

بازار میں ہفتے بھر کے دوران تقریباً 4.31 ارب حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 212 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری میں 523 ارب روپے کی کمی کے بعد یہ 20,359 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں