کوئٹہ :بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور پر 78 ہزار آپریشنز انجام دیے گئے، جن میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 200 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خاران میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور صوبائی حکومت امن قائم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او سٹی خاران قاسم کو شہید کیا گیا تھا۔ خاران سے فتنہ الہندوستان کے تین دہشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں، جو ایس ایچ او کے قتل میں ملوث تھے۔