پاکستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

01:25 PM, 14 Dec, 2025

اسلام آباد  : محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی محسوس ہو گی۔

آج شام اور رات کے وقت گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہونے کا امکان ہے، اور ان علاقوں کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے 18 دسمبر تک بارش اور برفباری کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ان کے مطابق، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی اور مغربی پاکستان میں اثر انداز ہو گا، جس کے نتیجے میں دھند کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفباری والے علاقوں میں سفر کرتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مزیدخبریں