بلوچستان میں مسیحی شہداء کے لیے کرسمس تقریب

11:33 AM, 14 Dec, 2025

کوئٹہ : بلوچستان میں مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی کرسمس تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں نے ملک و قوم کے لیے جان دینے والے مسیحی شہداء کی خدمات کو سراہا۔

گورنر اور کور کمانڈر نے اس موقع پر تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور مسیحی برادری کے اراکین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ دونوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے اندرونی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی میں ہے۔

پاسٹر آصف جان نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی شہداء کی قربانیاں ہمارے قومی اتحاد کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس تقریب کو شہداء کی یاد میں ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ اور ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں