انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

10:46 AM, 14 Dec, 2025

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور میچ کا آغاز بھی 10 بجے کی بجائے کچھ دیر بعد ہوا۔ بارش کے باعث میچ کو 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے یو اے ای کو ہرا کر اچھا آغاز کیا تھا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ میں کامیابی کے لیے پرعزم ہوں گی تاکہ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر سکیں۔

مزیدخبریں