انگلینڈ ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی وارم اپ میچ میں مضبوط پرفارمنس

12:02 PM, 14 Aug, 2026

لاہور : پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بیکنہم میں کھیلے جانے والے آخری وارم اپ میچ کے پہلے روز پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 305 رنز بنائے، تاہم پاکستانی بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ بنانے سے روک دیا۔

پی سی سی سلیکٹ الیون کی جانب سے سیف زیب نے 65، کالیب فالکنر نے 59 اور ٹام ہینز نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ میٹ فشر 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر گیند بازوں نے بھی مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پُراعتماد انداز میں کیا اور کھیل ختم ہونے تک امام الحق اور اذان اویس نے 44 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرلی۔

یہ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کی آخری تیاری ہے۔ کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث وارم اپ میچ کو چار کے بجائے تین روز تک محدود رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں