صدرِ مملکت کی فوجی و قومی اعزازات سمیت متعدد سمریوں کی منظوری

10:13 AM, 14 Aug, 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ ایک ہزار 172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے، 17 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی منظوری شامل ہے۔

 صدر نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی اور مختلف شعبوں کے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی۔

مزیدخبریں