ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے مقرر

12:01 AM, 14 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 14 اگست 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ جاری کردیئے ہیں، جن میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے حکومت کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کا نیا نرخ 382 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

نئی قیمتیں 14 اگست سے نافذ العمل ہوں گی۔ ڈیزل کے نرخ میں اضافے سے ملک میں ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس کے اثرات دیگر شعبوں تک بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مقرر کرتے وقت عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں سمیت متعلقہ معاشی عوامل اور طے شدہ قیمتوں کے طریقہ کار کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں