واہگہ بارڈر پر یومِ آزادی کی شاندار تقریب، وطن سے محبت کا بھرپور اظہار

06:30 PM, 14 Aug, 2025

لاہور:یومِ آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران قومی ترانہ پیش کیا گیا اور فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھامے وطن سے عقیدت کا اظہار کیا، جبکہ ان کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، جبکہ شہریوں نے مارچ پاسٹ اور روایتی پرچم کشائی کا منظر بڑی عقیدت اور جوش سے دیکھا۔

واہگہ بارڈر پر ہر سال کی طرح اس بار بھی یومِ آزادی کا دن قومی یکجہتی، جذبۂ قربانی اور اتحاد کے پیغام کے ساتھ منایا گیا۔

مزیدخبریں