اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آن لائن کارروائی میں 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ کیے گئے اور 533 سے زائد کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹس کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سے منسلک تھے۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ایکس اور دیگر پلیٹ فارمز پر کارروائی کی۔ فیس بک اور ٹک ٹاک نے 90 فیصد درخواستوں پر عمل کیا، تاہم ایکس اور واٹس ایپ کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
حکومت نے عالمی سوشل میڈیا کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد اکاؤنٹس کو مستقل بند کیا جائے، تشدد کو فروغ دینے والا مواد فوری ہٹایا جائے اور پاکستانی حکام کے ساتھ براہ راست تعاون کو فروغ دیا جائے۔