یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

12:41 PM, 14 Aug, 2025

اسلام آباد/واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کی خوشیوں میں شریک ہے۔

مارکو روبیو نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور تجارتی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات، توانائی اور کاروباری شراکت داری جیسے شعبوں میں تعاون سے دونوں قوموں کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں جشنِ آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں