ڈارون : پاکستان شاہینز کی ٹیم آج ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز بنگلہ دیش اے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ سیریز کی تقریب میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے لوگو کی رونمائی کے موقع پر فوٹو سیشن میں حصہ لیا، جس میں پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان خان نیازی بھی شریک تھے۔
پاکستان شاہینز 16 اگست کو اپنا دوسرا میچ پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، تیسرا میچ 18 اگست کو میلبرن رینیگیڈز سے ہوگا، جب کہ چوتھے میچ میں ٹیم 19 اگست کو کنگز مین کے مدمقابل آئے گی۔
پانچواں میچ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 20 اگست کو شیڈول ہے، اور شاہینز اپنا چھٹا میچ 22 اگست کو نیپال کے خلاف کھیلیں گے۔