انجری مسائل: آسٹریلیا کے تین کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر

03:27 PM, 14 Aug, 2025

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے، تین اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اوون کو دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران کگیسو ربادا کی تیز گیند ہیلمٹ پر لگی تھی، جس کے بعد انہیں دیر سے کنکشن (دماغی جھٹکا) کی علامات ظاہر ہوئیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں 12 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

میتھیو شارٹ سائیڈ انجری جبکہ فاسٹ بولر لانس مورس کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو کر سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

متاثرہ کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو کھنیمن اور ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا، جب کہ تین ون ڈے میچز 19، 22 اور 24 اگست کو ہوں گے۔

مزیدخبریں