لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشیں، موسم خوشگوار

11:36 AM, 14 Aug, 2025

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا ساتواں سپیل شروع ہو گیا ہے۔ لاہور کے کئی علاقوں جیسے لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ پر صبح سے ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے چلتا رہے گا، کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش متوقع ہے۔ یہ بارشیں کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں