پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی: مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب

09:59 AM, 14 Aug, 2025

لاہور : آج ملک بھر میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی بہت جذبے اور خوشی کے ساتھ منایا گیا۔ دن کی شروعات توپوں کی سلامی سے ہوئی اور نماز فجر میں ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی خاص تقریب ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس اعزازی گارڈ میں پاک بحریہ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں، جنہوں نے ملک کے لیے اپنی خدمت کا جذبہ ظاہر کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور تصور اقبال نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔ لاہور میں بھی مزارِ اقبال پر پروقار انداز میں گارڈز کی تبدیلی ہوئی، جہاں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دیا۔

یومِ آزادی پر ملک بھر میں جشن اور تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، جس میں ہر عمر کے لوگ حصہ لے کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

مزیدخبریں