امریکا ایران بات چیت کے دوسرے دور کی اطلاعات، تیل کی قیمتوں میں کمی

07:41 PM, 14 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے متعلق خبروں کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 635 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں جنوبی کوریا کی کوسپی انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا، جاپان کے نکی انڈیکس میں 2.4 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.8 فیصد اوپر گیا۔

دوسری جانب بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ یورپ میں جرمنی کے ڈیکس اور فرانس کے سی اے سی انڈیکس میں دورانِ کاروبار 1 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادھر یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ریاستہائے متحدہ    اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد  اسلام آبادمیں منعقد ہو سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود اس ہفتے کے دوران دوبارہ اسلام آباد پہنچ کر امن مذاکرات شروع کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے بھی رائٹرز کو بتایا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں