اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات کا مرکز؛ صدر زرداری کی وزیراعظم کی سفارتی حکمتِ عملی کی تعریف

06:19 PM, 14 Apr, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاست اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان ان مذاکرات کی سہولت کاری کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔


دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور داخلی امن و امان کے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے صدر کو یقین دلایا کہ حکومت امن و امان کی بہتری اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ     پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہیں۔    خطے میں امن سے ہی معاشی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔    حکومت کے مثبت سفارتی اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

مزیدخبریں