اسرائیل-اٹلی فوجی معاہدہ معطل، سیاسی حلقوں میں ہلچل

05:51 PM, 14 Apr, 2026

روم: اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے متعلق معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ دفاعی و عسکری تعاون پر مبنی معاہدے کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ 2016 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت فوجی سازوسامان، تحقیق اور دفاعی شعبے میں تعاون شامل تھا۔ معاہدے کی ہر پانچ سال بعد تجدید کی جاتی تھی۔

اطالوی حکومت کے مطابق اب اس معاہدے کی خودکار تجدید نہیں کی جائے گی اور اسے معطل تصور کیا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں