سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، مارکیٹ میں ہلچل

05:08 PM, 14 Apr, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4,776 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں