افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا؛ طالبان اور فتنہ الخوارج میں خودکش حملہ آوروں کے تبادلے کا لرزہ خیز انکشاف

02:56 PM, 14 Apr, 2026

کابل : افغانستان کے سابق مشیرِ قومی سلامتی احمد ضیاء سراج نے طالبان حکومت اور عالمی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گہرے تعلقات کے ٹھوس شواہد پیش کر دیے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ان انکشافات نے طالبان کے امن کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
 سابق اعلیٰ عہدیدار احمد ضیاء سراج کے مطابق طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (TTP) کے درمیان قریبی آپریشنل تعاون موجود ہے، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پھیلانا ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس گٹھ جوڑ کے تحت دہشت گردوں کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں دی جا رہی ہیں بلکہ انہیں جدید ترین اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
 سب سے تشویشناک انکشاف خودکش حملہ آوروں کے تبادلے کا ہے، جہاں دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے اہداف کے لیے انسانی بم فراہم کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود یہ گٹھ جوڑ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

مزیدخبریں