پاک فضائیہ ناقابلِ تسخیر، ہر جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہیں": ایڈمرل نوید اشرف

12:35 PM, 14 Apr, 2026

رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
 نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ دورِ حاضر کے جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے 'معرکہ حق' کی کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے واضح کیا کہ ملکی دفاع کے لیے تمام مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ملک و قوم کا فخر قرار دیا۔

مزیدخبریں