ایران سے مذاکرات میں ناکامی؛ ہیلری کلنٹن کا واشنگٹن کے "کمزور" ہونے کا انکشاف

11:49 AM, 14 Apr, 2026

واشنگٹن: سابق امریکی خاتونِ اول ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، ایران کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی سفارتی برتری گنوا دی ہے اور اب تہران کے سامنے امریکہ دفاعی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جیسے افراد کے ذریعے پیچیدہ عالمی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ ہیلری کے مطابق موجودہ صورتحال امریکی خارجہ پالیسی کی بڑی ناکامی ہے۔

مزیدخبریں