ترسیلات زر کا سہارا: دنیا بھر کے پاکستانی، وطن کی معیشت کے نگہبان

06:03 PM, 14 Apr, 2025

اسلام آباد :دنیا بھر میں پھیلے پاکستانی تارکینِ وطن، جن کی تعداد کروڑوں میں ہے، ایک ایسا سرمایہ ہیں جسے پاکستان نے ہمیشہ سینے سے لگائے رکھا ہے۔ وہ اپنے خون پسینے کی کمائی ترسیلات زر کی صورت میں پاکستان بھیجتے ہیں، جو ملکی معیشت کا ایک بنیادی ستون بن چکی ہے۔

پیو ریسرچ اور ورلڈ بینک کی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے اہل خانہ کا سہارا بنتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دیتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آنے والی اربوں ڈالر کی ترسیلات زر نے پاکستان کو کئی مالی بحرانوں سے بچایا۔

یہ افراد نہ صرف مالی سرمایہ کاری کرتے ہیں بلکہ سفارتی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں بھی پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرتے ہیں۔ چاہے وہ امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کرنا ہو یا برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا، سمندر پار پاکستانی ہر محاذ پر وطن کے سفیر نظر آتے ہیں۔

آج جب پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے، تب یہ کمیونٹی ایک پل کا کام دے رہی ہے، جو دلوں کو جوڑتی، معیشت کو سہارا دیتی اور پاکستان کو دنیا میں ایک قابلِ اعتبار ملک کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

مزیدخبریں