مارکیٹ میں سونا ہوا سستا، فی تولہ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے مقرر

05:50 PM, 14 Apr, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ قیمتی دھات کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، روپے کی قدر اور مقامی طلب و رسد کے باعث سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب اس کمی نے مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

مزیدخبریں