پاکستان-مراکش مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

05:46 PM, 14 Apr, 2025

راولپنڈی: پاکستان اور مراکش کے درمیان تیسری دوطرفہ فوجی مشقیں چراٹ میں شروع ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر مرکوز ہیں، جن میں پاکستان کی ایس ایس جی اور مراکش کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول میں ہوئی، جہاں کمانڈنٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ تربیت، باہمی مہارت اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں