کینالز منصوبہ ترک ہوگا، بلاول بھٹو کا موقف قطعی ہے:مراد علی شاہ

03:44 PM, 14 Apr, 2025

سیہون: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کینالز کا کوئی منصوبہ نہیں بنے گا، کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کے خلاف اپنا موقف پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے اور جو بھی اس منصوبے کے بارے میں سنے گا، وہ اس کو ترک کر دے گا۔

اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے والد کے مشن پر چلنے کی ہمت دے، تاکہ میں عوام کی خدمت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور کینالز منصوبے پر وزیرِاعظم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اس بات کو 18 اپریل کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں مزید پختہ کیا جائے گا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی بات چیت کے بارے میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کس کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، کیونکہ اس جماعت کے اندر شدید اختلافات ہیں اور ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ اس لیے وہ نہیں سمجھتے کہ پی ٹی آئی کسی مثبت نتیجے تک پہنچ پائے گی۔
 وہ کراچی کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں