خیبرپختونخوا میں بھنگ اگانا اب قانونی ہو گیا

03:34 PM, 14 Apr, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ (Cannabis) کی محدود اور باقاعدہ کاشت کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صنعتی، طبی اور تحقیقی مقاصد کے لیے اس اہم پودے سے فائدہ اٹھانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر مخصوص اضلاع میں صرف لائسنس یافتہ افراد کو بھنگ کی کاشت کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے ایک ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو بھنگ کی پیداوار، ترسیل اور استعمال پر کڑی نگرانی کرے گی۔

مزید برآں، ایک بین الادارہ جاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں زراعت، صحت، ایکسائز اور نارکاٹکس کنٹرول کے افسران شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی لائسنس کے اجرا اور نگرانی کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل ریگولیشن کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ غذائی اجناس کی پیداوار پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

مزیدخبریں