سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

12:37 PM, 14 Apr, 2025

کراچی  : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا، جہاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 854 پر بند ہوا تھا، لیکن آج سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث مارکیٹ نے ایک بار پھر نئی بلندی کو چھو لیا۔ ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی کچھ بہتری دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، اور اب ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں