امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے نتائج جاری کر دیے

11:07 AM, 14 Apr, 2025

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے طبی معائنے کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کا سالانہ جسمانی اور ذہنی معائنہ کیا گیا۔ اس معائنے کے بعد ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ اچھے رہے اور وہ خود کو مکمل طور پر صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیڈن سے مختلف دکھنے کے لیے ذہنی معائنہ کروایا، اور تمام سوالات کے درست جوابات دیے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین صحت میں ہیں اور اپنے ملک کی قیادت اور ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔ تاہم رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی، جن میں دھوپ سے جلد کا نقصان اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر لگنے والے زخم کا نشان شامل ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں صدر کی صحت کے بارے میں شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے، لیکن وائٹ ہاؤس نے وضاحت دی کہ صدر کے معالج شان باربابیلا نے تفصیلی جائزہ لیا ہے اور جلد مکمل رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں