غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کے معروف العہلی ہسپتال پر بمباری کی ہے، جس سے ہسپتال کے کئی اہم حصے تباہ ہو گئے۔ اس حملے میں ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ، استقبالیہ اور آئی سی یو میں موجود آکسیجن اسٹورج بلاک بھی نشانہ بنا، جس سے مریضوں اور وہاں پناہ لینے والے عام شہریوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔
اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے عملے اور موجود افراد کو عمارت فوراً خالی کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد مریضوں اور پناہ گزینوں کو عمارت چھوڑ کر قریبی گلیوں میں پناہ لینا پڑی۔ وہاں موجود افراد میں بچے، بوڑھے، خواتین اور زخمی مریض بھی شامل تھے، جو اب کھلے آسمان تلے انتہائی مشکل حالات میں ہیں۔
اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور لاکھوں زخمی ہیں۔