چلی میں 160 زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری

10:26 AM, 14 Apr, 2025

چلی :چلی کے جنوبی علاقے میں واقع لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد ماہرین اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ زلزلے رواں ہفتے کے آغاز میں آئے اور ان کی بڑی تعداد اس بات کا اشارہ ہے کہ آتش فشاں فیلڈ میں زیرِ زمین سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ یہ علاقہ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب اور ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

چلی کے جیولوجیکل ادارے نے فوری خطرے کی تردید کرتے ہوئے گرین الرٹ جاری کیا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ آتش فشاں مستقبل میں درمیانے درجے کے کسی واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں