وزیراعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی دلی مبارکباد

10:09 AM, 14 Apr, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیساکھی صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان نہیں، بلکہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جو کسانوں کی محنت کا پھل لے کر آتا ہے۔ یہ دن خوشی، امید، یکجہتی اور ایک نئے آغاز کی علامت ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیساکھی ہمیں ایک دوسرے سے جڑنے، مل جل کر چلنے اور قوم کے طور پر آگے بڑھنے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر ایک روشن اور مضبوط مستقبل کے لیے کام کریں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد پنجابی میں دی: "ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!"

مزیدخبریں