شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے بات چیت، حوثی حملوں پر سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

05:52 PM, 13 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں