کک باکسنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، کولمبو میں دونوں ٹائٹل قومی کھلاڑیوں کے نام

04:22 PM, 13 Sep, 2026

کک باکسنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، کولمبو میں دونوں ٹائٹل قومی کھلاڑیوں کے نام
کک باکسنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، کولمبو میں دونوں ٹائٹل قومی کھلاڑیوں کے نام

کولمبو: سری لنکا میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے دو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت لیے۔

 پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے کھلاڑی آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کے خلاف سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 دوسرے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے سری لنکن فائٹر کو شکست دے کر پاکستان کے لیے دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔

 دونوں فاتح کھلاڑیوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے۔ قومی کھلاڑیوں کی کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں