کراچی: دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کا اثر شہر کے مختلف علاقوں پر پڑ رہا ہے۔
کے الیکٹرک کی ٹیمیں متاثرہ کیبل کو جوڑنے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔