شہباز شریف کا پٹرول ریلیف پیکیج، موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے رعایت

04:29 PM, 13 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کے لیے خصوصی ریلیف سکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیراعظم کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

 شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عام شہریوں کو بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت کم آمدنی والے اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے کچھ حد تک ریلیف مل سکے گا۔

مزیدخبریں