برکس سمٹ سے پہلے نئی دہلی میں کچی آبادیوں کی پردہ پوشی، مودی حکومت پر تنقید

01:25 PM, 13 Sep, 2026

نئی دہلی: برکس سمٹ کے دوران بھارت کے ’شائننگ انڈیا‘ کے دعووں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ نئی دہلی میں کچی آبادیوں کے اطراف پردے اور ٹینٹ لگانے پر شہریوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غربت اور کچی آبادیوں کو نظروں سے اوجھل کرنے کی کوشش بھارت کی معاشی ترقی کے دعوؤں پر سوال اٹھاتی ہے۔

 بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں، بے روزگاری اور عام شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر بھارت کی ترقی کی تصویر پیش کرنے کے بجائے حکومت کو غربت، بے روزگاری اور شہری سہولیات جیسے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

مزیدخبریں