وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنوں میں دہشت گردی سے متعلق اہم اجلاس، شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

05:28 PM, 13 Sep, 2025

بنوں :وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے 12 بہادر فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان کو واضح پیغام دیا کہ وہ یا تو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو یا بیرونی دہشت گرد عناصر کے ساتھ، انتخاب کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے حوالے سے کسی بھی طرح کی سیاست یا گمراہ کن بیانیے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے گی تاکہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

یہ دورہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم اور ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کرتا ہے۔

مزیدخبریں