سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہو گیا

05:03 PM, 13 Sep, 2025

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ہلکی سی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3,86,300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 172 روپے کمی کے بعد 3,31,189 روپے میں دستیاب ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج کی کمی نسبتاً معمولی قرار دی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 3,643 ڈالر پر آ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں